فرانس کے دارالحکومت پیرس کی پولیس نے 10کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چوری ہوجانے والی قیمتی پینٹنگ 2روز میں برآمد کرلی۔
آرٹ کا یہ شاہکارایسے علاقے سے چوری ہوا جہاں’ الیز پیلس‘ یعنی صدارتی محل اور وزارت داخلہ کا ہیڈکوارٹرقائم ہے۔
پینٹنگ پیرس کے ایک اپارٹمنٹ سے
گزشتہ ہفتے چوری ہو گئی تھی جس کی برآمدگی کے لئے اس پینٹنگ کی مالک ایک عورت نے مقدمہ دائر کردیاتھا۔
پولیس نے ابھی تک اس پینٹنگ کا نام ظاہر نہیں کیا تاہم فرانسیسی میڈیا نے اس کی مالیت 10کروڑ روپے بتائی ہے۔ پولیس تفتیش میں مصروف ہے۔
واقعے کے وقت خاتون گھر پر موجود نہیں تھیں۔